اٹک،اسکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق،5 زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

August 22, 2024 · قومی

اٹک(اُمت نیوز)اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔