فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

شمالی وزیرستان، زرمک بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے رزمک بازار میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔