زخمیوں میں دو مزدوروں کی حالتِ تشویش ناک ہے، فائل فوٹو
 زخمیوں میں دو مزدوروں کی حالتِ تشویش ناک ہے، فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،5زخمی

کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدورں پر دستی بم سے حملہ کردیا نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور5 شدید زخمی  ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سڑک کنارے مزدوری میں مصروف تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر کے مطابق بم حملے میں پانچ مزدو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو مزدوروں کی حالتِ تشویش ناک ہے۔

ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی نے مزید بتایا کہ زخمی مزدوروں میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔