25 اکتوبر کو ملک بھر کے وکلا فائز عیسیٰ سے یوم نجات منائیں گے، فائل فوٹو
25 اکتوبر کو ملک بھر کے وکلا فائز عیسیٰ سے یوم نجات منائیں گے، فائل فوٹو

جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں، حامد خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر جج ہی چیف جسٹس بنے گا، جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا ہے، ابھی وقت ہے نہ ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کرنا۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، ہم سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

دوسری جانب صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور نے کہا کہ کابینہ اور سپریم کورٹ اپنا اپنا کام کریں، ججز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے اندر ہی عدالت بنائی جا رہی ہے۔

اسد منظور نے کہا کہ وکلاء آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں، ملک بھر کے وکلا کو کال دے دی ہے، کل ملک بھر کے وکلا لاہور ہائی کورٹ کے کنونشن میں شامل ہوں گے۔