اٹھارہ یونیورسٹیاں بند کرکے بیچنے والے صرف گندی سیاست کر رہے ہیں، فائل فوٹو
اٹھارہ یونیورسٹیاں بند کرکے بیچنے والے صرف گندی سیاست کر رہے ہیں، فائل فوٹو

ریلی میں 5 ہزار روپے دہاڑی والے شامل ہیں، اختیار ولی

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیا رولی خان کا پی ٹی آئی جلسے میں شرکت پر کہنا ہے کہ مہاجر کیمپ کے مہاجرین پانچ پانچ ہزار روپے فی کس ریلی میں شامل ہیں۔

اختیار ولی نے اپ نے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی ریلی دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ خیبرپختونخوا میں 2800 ارب کے ڈاکے کیسے ڈالے گئے، پی ٹی آئی جلسوں پر شاہانہ خرچوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ پختونخوا ہزاروں ارب کا مقروض کیسے ہوا۔

اختیار ولی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ریسکیو 1122 کے ملازمین اور گاڑیوں کی قیادت کررہے ہیں۔ سیکڑوں پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے نام پر ریلی میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوزئی اور شمشتو مہاجر کیمپ کے مہاجرین پانچ پانچ ہزار روپے دیہاڑی پر ریلی میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اٹھارہ یونیورسٹیاں بند کرکے بیچنے والے صرف گندی سیاست کر رہے ہیں۔ صحت کارڈ پر ووٹ لینے والوں نے صحت کارڈ بھی گزشتہ ماہ بند کردیا۔ پاکستان کا امن برباد کرنے والے جلسوں اور گالی گلوچ کی گندی سیاست کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔