لاہور میں ہو کا عالم ہے، کیمرے کی آنکھ سے ان حالات، پنجاب اور لاہور سے صاف جواب ہے، فائل فوٹو
لاہور میں ہو کا عالم ہے، کیمرے کی آنکھ سے ان حالات، پنجاب اور لاہور سے صاف جواب ہے، فائل فوٹو

گنڈا پور صاحب راستے کھلے ہیں، جلسے میں آ جائیں،وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جلسے کے باعث بند سڑکوں کی شکایات لاہور کی 14 سڑکوں اور 26 چوکوں کا دورہ کیا اور ویڈیوز بنائیں۔

عظمیٰ بخاری نے شملہ پہاڑی، مال روڈ، کیلری گراؤنڈ، کلمہ چوک، رنگ روڈ، بھٹہ چوک، لالک چوک، لبرٹی چوک، ایم ایم عالم روڈ، حسین چوک اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں کے بھی دورے کیے۔

انہوں نے فیروز پور روڈ، اچھرہ چوک، جیل روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت لاہورکی مختلف سڑکوں اور چوکوں کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور کی تقریباً 14 سڑکوں اور 26 چوکوں کے وزٹ کیے ہیں، پورا لاہور شہر کھلا ہے ایک بھی سڑک، گلی یا چوک بند نہیں، لاہوری معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں، لاہور کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھلی ہیں، کسی سڑک، چوک یا گلی میں رکاوٹیں نہیں لگیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ اور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، جلسے میں بندے کم آنے کا ملبہ پنجاب حکومت پر ڈالے گی تویہ بیشرمی کا آخری لیول ہوگا، مریم نواز کی ہدایت کے مطابق لاہور میں کسی سڑک یا چوک کو بند نہیں کیا گیا، بیرسٹر سیف کے پی میں بیٹھ کر جھوٹ مت بولیں، جلدی جلدی کاہنہ پہنچیں، تمام راستے کھلے ہیں کہیں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں ہو کا عالم ہے، کیمرے کی آنکھ سے ان حالات، پنجاب اور لاہور سے صاف جواب ہے، نا کوئی کنٹینر نا کوئی رکاوٹ ہے، خیبر پختنونخوا بس ہن تیرا ہی آسرا ہے، گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔