فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد،کسان کے گھر عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

حیدرآباد: حیدرآباد کے نجی اسپتال میں ایک غریب کسان کے گھر پہلے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے والدین کو غمزدہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیرآباد میں واقع ایک نجی اسپتال میں دوران زچگی مقامی کسان امان اللہ کے یہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسپتال کے مالک و چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حنیف میمن کے مطابق جڑواں بچے ماں کے پیٹ میں آپس میں جڑنے کی وجہ سے دونوں بچوں کے دھڑ آپس میں جڑے ہیں، 2 سر، 2 ہاتھ اور3 پاﺅں ہیں۔ بچے کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے اور حالت تشویشناک ہے، ہماری کوشش ہے کہ پہلے بچے کی زندگی محفوظ کی جائے اس کے بعد سرجری کی طرف جائیں گے۔

ڈاکٹر حنیف میمن کے مطابق ٹنڈوعالم مری کے رہائشی و مقامی کسان امان اللہ ہفتہ کے دوپہر اپنی اہلیہ مسماة خورشید کو زچگی کیلیے لائے تھے اور یہ ان کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہے۔ بچے کے والدین انتہائی غریب اور سرجری کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ لیکن ہم پہلے بچے کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔