فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

 اسلام آباد: تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس پانچویں روز بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کر سکا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قانونی ٹیم کو تفصیلی فیصلہ حاصل کر کے تفصیلی بریفنگ کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورتی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے آٹھ اکثریتی ججز کا مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو نوٹیفائی کرنے کا حکم شامل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔