پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو
پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست دیدی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل نے وکلاٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کر لی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔