غزہ اور لبنان کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے،مشیر وزیراعظم

نیویارک(اُمت نیوز)وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے غزہ اور لبنان کی صورتحال کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔

نیویارک میں نجی ٹی وی کے نمائندے عظیم ایم میاں کو انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کا ذکر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ اقوام متحدہ اس نسل کشی کو روکے۔