ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں کشمیر اور گردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا، رات کے دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔