پارٹی قیادت کی گرفتاریوں کی صورت میں پلان بی پر عمل ہوگا، فائل فوٹو
پارٹی قیادت کی گرفتاریوں کی صورت میں پلان بی پر عمل ہوگا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، لیاقت باغ کو سیل کر دیا گیا

راولپنڈی: پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ہفتہ 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کا تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر کل ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے۔

پولیس کی بھاری نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے چہل قدمی کیلئے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا ہے۔