ڈیرہ غازی خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
3 زخمی ہو گئے،فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
September 29, 2024 · قومی
مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی، فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔