9 سالہ بچی سے کیلئے کے باغ میں زیادتی کی کوشش، 60 سالہ ملزم گرفتار
ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی، تاہم کافی دیر تک واپس نہ پہنچنے پر اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔
9 سالہ بچی سے کیلئے کے باغ میں زیادتی کی کوشش، 60 سالہ ملزم گرفتار
حیدرآباد کے علاقے کوٹری میں 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے 60 سالہ شخص کو مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ راسواہ موری میں پیش آیا، جہاں بچی معمول کے مطابق ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی، تاہم کافی دیر تک واپس نہ پہنچنے پر اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔
مقدمے کے متن کے مطابق اہلخانہ نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ایک ادھیڑ عمر شخص بچی کو اپنے ساتھ لے جاتا دکھائی دیا۔
بچی کے والد کی فریاد کے مطابق ملزم اسے کیلے کے باغ میں لے گیا جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔ بچی کے شور مچانے پر مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔
مقامی افراد نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے 60 سالہ محرم سولنگی کے خلاف بچی کے والد اور ایک پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔