احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، فائل فوٹو
احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، فائل فوٹو

مراد علی شاہ نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ریفرنس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ اس کیس میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور فزیبلٹی اسٹڈیز کے بغیر منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

یہ ریفرنس جعلی اکاؤنٹس کیس کا حصہ ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کے لیے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔