وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےعمان کےوزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ملاقات کی، فوٹو
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےعمان کےوزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ملاقات کی، فوٹو

عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

عمان: وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عمان کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، آج مسلم ممالك جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن كیلئے مذاہب اور تہذیبوں كے درمیان مكالمے كی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام كا رویہ اسلام كی تعلیمات كا لازمی جزو ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےعمان کےوزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ملاقات کی، فوٹو
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یہ بات تین روزہ دورہ عمان کے دوران عمان کےوزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی، ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان ، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے کہا کہ كہ عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، آج مسلم ممالك جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن كیلیے مذاہب اور تہذیبوں كے درمیان مكالمے كی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام كا رویہ اسلام كی تعلیمات كا لازمی جزو ہے، ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چوہدری سالک حسین نےعمان کی حکومت کی سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے رواں سال جولائی میں مسقط میں مسجد پر حملے کے بعد مؤثر جواب دیا ،ملاقات میں چوہدری سالک حسین نے علما اور مذہبی ماہرین کے تبادلے کے لیے اقدامات اور اسلامی تعلیمات کی گہرائی سے سمجھ بوجھ کے لیے اہم مذہبی موضوعات پر مشترکہ کانفرنسوں/سیمینارز کے انعقاد کی تجویز پیش کی، دونوں فریقین نے عصری اسلامی تعلیمات کے مطابق مدارس کے نصاب کو بہتر بنانے کے ممکنہ تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

چوہدری سالک حسین نے دونوں ممالک کے مذہبی اداروں میں شریعت، قرآن کی تعلیمات اور اسلامی تاریخ کے مطالعے کے لیے طلبا کے تبادلے کے پروگرام قائم کرنے کی تجویز دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔