پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، فائل فوٹو
پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، فائل فوٹو

گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعلی علی  امین گنڈاپورخود ساختہ روپوشی میں ہیں،پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی  ہے اور ہم بھی ،اگر وہ گرفتار ہوئے تو ثبوت دیں، گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، اگر گرفتاری ہوتی تو فوٹیج بن جاتی ،ساری دنیا وہاں موجود تھی،وہ ر وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ، اسلام آباد پر حملہ آور جتھہ اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی ، ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

ڈی چوک میں پولیس کے  شہید اہلکارکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے نے کہا وہ لوگ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمارے بندے بھی زخمی ہوئے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں، کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ، کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیاہمارے پچھلے دور حکومت میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں بھی انہوں نے رکاوٹیں ڈالی تھیں۔9مئی میں بھی یہی لوگ ملوث تھے۔