غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، امریکا

امریکا(اُمت نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں، ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا، حماس کو قیدیوں کی فوری رہائی ممکن بنانی چاہیئے۔

میتھو ملر نے کہا کہ قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حماس کی منظوری کے بغیرجنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔