صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس محفوظ

طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

               
October 8, 2024 · قومی
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ملبہ اٹھا کرلے گئے، فائل فوٹو

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ملبہ اٹھا کرلے گئے، فائل فوٹو

پشاور: صوابی کے علاقے گندف میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جبکہ حادثے کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ  پر پہنچ گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ملبہ اٹھا کرلے گئے، تحقیقیات کا حکم دے دیاگیا ہے۔