مظہرعلی امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے، فائل فوٹو
مظہرعلی امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے، فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئےہیں۔

اداکار طویل عرصے سے علیل تھے، وہ دل اور پھیپھڑوں کےعارضہ میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعدازمغرب طیبہ مسجد ناظم آبادنمبر 3میں ادا کی جائے گی۔

مظہرعلی امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے۔اداکارمظہر علی کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے،ان کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔

ان کی ہمشیرہ اہلہ عمران نے کہاکہ مظہرعلی کافی عرصے سے علیل تھے،مظہرعلی کا انتقال سوتے ہوئے ہوا۔ ہمشیرہ کا مزید کہناتھا کہ وہ صحت خرابی کی وجہ سے ٹی وی چینلز پر کام نہیں کر سکے۔مظہر علی کے لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔

مظہر علی نے این ای ڈی سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے پاکستان ٹی وی کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جن میں شاہین، خداورمحبت ،ہالہ،انتطار کر بھی، تعبیر،عروسہ اور افشاں سر فہرست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔