خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا

پشاور (اُمت نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق کے پی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل اجلاس 14 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے، سپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان شدید اشتعال میں آگئے، ارکان اسمبلی نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کیا، بعد ازاں اجلاس 14 اکتوبر پیر کے روز سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اس کے بعد سپیکر اسمبلی نے دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک محمد کو اپنے چیمبر میں بلا کر دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی، اس موقع پر اپوزیشن اور حکومت کے دیگر اراکان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔