پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں اور مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے، بھرتی ہونے والوں افراد بھی بطور ملزم حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکلاء نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی،پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری ملزم محمد خان بھٹی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔