فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں سابق صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور جہانزیب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے محتسب پنجاب سے عہدے کا حلف لیا، عائشہ حامد پہلی خاتون ہیں جو محتسب پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔