حکومت کو پیغام دیتا ہوں، ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں،  فائل فوٹو
حکومت کو پیغام دیتا ہوں، ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں،  فائل فوٹو

ہمارے بارودی پولیس والوں کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،ہمارے بارودی پولیس والوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا، اسی طرح ہمارے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیاگیا، اگر ان پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کرینگے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کا بینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ریسکیو مشینری کو بھی غیرقانونی طور پر قبضے میں لیاگیا، بحیثیت وزیراعلیٰ جہاں جاؤں گا اہلکار اور مشینری ساتھ لے جاؤں گا، ان کاکہناتھا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں غیرقانونی طور پرہماری املاک کو توڑا گیا، قانونی چارہ جوئی کیلئے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کے پی ہاؤس میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی،وفاقی حکومت کے اس طرح کے غیرقانونی اقدامات ناقابل برداشت ہیں،صوبے کی خودمختاری ، آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔