فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور، کچے میں 2 گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

شکارپور میں کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایس ایچ او سہراب شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شکارپور کچے میں مہر اور جتوئی قبیلے میں شدید فائرنگ چل رہی تھی، قبائل میں فائرنگ رکوانے کے لیے جانے والی پولیس پر بھی فائرنگ کی، دو قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سھراب سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کچے میں روانہ ہوگئی ہے۔شکارپور چک کے کچے میں کئی روز سے مہر جتوئی تنازعے میں فائرنگ جاری ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کچے میں شرپسند عناصرکی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےہراب اوڈھو کے خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔