اسلام آباد میں 14 تا 16 اکتوبر تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹر وے استعمال کرے گی۔

ایف 5-، جی 5- اور جی6- مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی جبکہ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے کورنگ روڈ بنی گالہ لہتڑاڑ روڈ استعمال کریں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک صدر اور مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی۔

زیرو پوائنٹ، فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لیے ٹریفک بند ہوگی، شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے کے لیے سروس روڈ استعمال کریں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنے والے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔