بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی، فائل فوٹو
بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ممبران بیرسٹر گوہر پر برہم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد مسئلہ بن گیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر مسلسل دوسری بار کور کمیٹی اجلاس بلا کر خود شریک نہ ہوئے۔

کور کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئینی ترامیم اور احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے 31 شرکا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا انتظار کرتے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ہفتہ کو 4 بجے کور کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا تھا لیکن کور کمیٹی کے ممبران نے بیرسٹر گوہر کی عدم شرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران نے کہا کہ ایک روز قبل رات 11 بجے بلائے گئے اجلاس کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا، لیڈرشپ کا یہ رویہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اچانک مصروفیت کا بتا کر شرکت نہ کی۔