سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا، فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن سے بات بن جائے گی، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن سے بات بن جائے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے یمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، آئینی ترمیم پر مولانا سے بات بن جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں خورشید شاہ کی پھونک پر پورا پورا یقین ہے، خورشید شاہ پھونک ماریں گے تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کی سیاسی بصیرت اور سیاسی تدبر پر بھروسہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔