الیکشن کمیشن کے آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دیدی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد: نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت  اجلاس میں قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں  پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دیدی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کےمنظورکردہ قوانین پرعملدرآمد ہرادارےپرلازم ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے بریف کیا کہ ایکٹ میں ترمیم منظوری کےبعد سپریم کورٹ کا حکم غیر موثر ہو جاتا ہے، قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویز دے دی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کا جائزہ لیاگیا،قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پر عمل کرنے کی حتمی تجویز دیدی،قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی بحالی کی تجویزدی،قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا حکم غیرموثر ہوجاتا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ قانونی ٹیم کی تجاویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے،الیکشن کمیشن کے آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔