ملتان(اُمت نیوز)ملتان کے علاقے دہلی گیٹ آغا پورہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 7 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے تین افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں ریاض، منشا اور صفیہ بانو شامل ہے۔
جبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ارسہ نامی خاتون تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔