ملزمان کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، فائل فوٹو
ملزمان کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، فائل فوٹو

کراچی، گڈاپ میں ملزمان نے 4 فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے 4 فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا۔

فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافروں سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔