لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا سے تصادم میں 5گارڈز زخمی ہو گئے۔
جامعہ پنجاب لاہور میں ہاسٹلز پرپولیس چھاپوں کیخلاف طلبا احتجاج کر رہے تھے، اس دوران طلبا اور یونیورسٹی کے گارڈز میں تصادم ہو گیاجس کے نتیجے میں 5گارڈز زخمی ہو گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا نے گارڈز پر پتھراؤ اور تشدد کیا، شیشے کی بوتلیں ماریں،تشدد کرنے والے طلبا کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔