کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا

4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔

October 22, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: قبائلی ضلع کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔

پولیس کے مطابق کرم کے علاقے زیمشت خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔