اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے چینی سفیر برائے پاکستان جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ہوئی۔ دونوں فریقین کے مابین اس ملاقات کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کلیدی منصوبوں کی حمایت میں میڈیا اور ڈیجیٹل روابط کے کردار پر گفتگو کرنا تھا۔اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔فہد ہارون نے چین کے سفیر کی جانب سے چین کے دورے کی دعوت کو سراہا اور پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔