اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی، فائل فوٹو
اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی، فائل فوٹو

مقدمہ درج ہونے کے بعد بی این پی کے مرکزی رہنما گرفتار

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنما اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد جمعرات کو بی این پی کے مرکزی رہنماء اختر حسین لانگوکوگرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اختر حسین لانگو کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واضع رہےجوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔