اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے جبکہ واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا
حیدر شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے اور وہ حیدر علی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے۔