لائیو امریکی وسط مدتی انتخابات:ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری،کئی اہم نشستوں پر کامیابی

امریکی وسط مدتی انتخابات سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ

November 4, 2026 · Live
امریکی وسط مدتی انتخابات:ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری،کئی اہم نشستوں پر کامیابی

امریکی وسط مدتی انتخابات:ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری،کئی اہم نشستوں پر کامیابی

Wednesday, 4 November 2026 – 11:59 #
امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مسلمان امیدوار عبدل السید نے کامیابی حاصل کرکے امریکی سینیٹ میں پہلی بار مسلمان نمائندے کی حیثیت سے جگہ بنالی ہے۔ رائٹرز کے مطابق عبدل السید نے مشی گن سے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔ کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کے لیے واشنگٹن بھیجنے پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ری پبلکنز نے ان کے نام اور مذہب کو… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:42 #
نیویارک میں پہلی فلسطینی نژاد مسلمان خاتون سینیٹر منتخب
امریکی ریاست نیویارک میں ایبر کواس نے سینیٹ کے حلقہ 12 سے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ وہ ریاستی قانون ساز ادارے کی رکن منتخب ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد امریکی اور یہاں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں۔ تین نومبر 2026 کو ہونے والے عام انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ایبر کواس نے ری پبلکن امیدوار ہان کھون ٹو کو شکست دی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق انہوں نے تقریباً 74 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل وہ جون میں ڈیموکریٹ جماعت کے داخلی انتخاب میں بھی کامیاب ہوئی تھیں۔ نیویارک کے علاقے کوئنز… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:38 #
امریکی عوام نے واضح پیغام دے دیا،اوباما کی ٹرمپ پر تنقید
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے واضح کردیا ہے کہ وہ ایسی سیاست چاہتے ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے اور عوامی مسائل کے عملی حل پیش کرے۔ اپنے بیان میں اوباما کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج مختلف علاقوں میں بہترین امیدواروں کی کامیابی کا نتیجہ ہیں، جن میں وہ حلقے بھی شامل ہیں جہاں کامیابی حاصل کرنا مشکل تصور کیا جاتا تھا۔ ان کے مطابق مختلف پس منظر اور سیاسی سوچ رکھنے والے امیدوار… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:18 #
امریکی سینیٹ کا پہلا مسلمان رکن بننے سے زیادہ پالیسی ایجنڈا اہم ہے، عبدالسید
واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح امریکی سینیٹ میں پہلے مسلمان رکن کی حیثیت سے جگہ بنانا نہیں بلکہ اپنے انتخابی وعدوں اور پالیسی ایجنڈے کو عملی شکل دینا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسید کا کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو یہ امریکا کے لیے ایک اہم پیغام ہوگا کہ ملک میں ہر مذہب، نسل اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی بالخصوص ان نوجوانوں کے لیے حوصلہ… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:17 #
امریکی وسط مدتی انتخابات میں خلا سے بھی ووٹ کاسٹ
واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں زمین سے سیکڑوں میل دور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود تین امریکی خلا بازوں نے بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ناسا کے خلا باز انیل مینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ خلائی مدار میں موجود ہونے کے باوجود انہیں انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ ویڈیو میں انیل مینن نے خلائی اسٹیشن کے اندر ایک مخصوص جگہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ خلا میں رہتے ہوئے بھی… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:17 #
ٹرمپ کا انتخابی نتائج قبول کرنے کا اعلان، ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے اور مخالف جماعت ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ریپبلکنز کے مضبوط سمجھے جانے والے بعض انتخابی حلقوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ نتائج کو مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور امید ہے کہ دونوں فریق کسی مشترکہ مؤقف پر پہنچنے میں… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:14 #
میرا نام بیلٹ پیپر پر موجود ہوتا تو بھاری اکثریت سے جیتتے،ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی ناکامیوں کے بعد خود کو انتخابی نتائج سے الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام بیلٹ پیپر پر موجود نہیں تھا، ورنہ ان کی جماعت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ان کا نام بھی انتخابی فہرست میں شامل ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے اور ریپبلکنز بڑی کامیابی حاصل کرتے۔ ان کے اس بیان سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابی ناکامیوں کی ذمہ داری… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:14 #
ریپبلکنز نے انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے اندر شکست کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ انتخابی نتائج سے قبل ریپبلکن قیادت کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت کھونے کا خدشہ تھا، تاہم سینیٹ میں کامیابی کی امید برقرار تھی۔ لیکن نتائج سامنے آنے کے بعد پارٹی کو دونوں ایوانوں میں کنٹرول کھونے کے خدشات کا سامنا ہے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن لابیسٹ بل ملر نے کہا ہے کہ… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:14 #
ریپبلکن پارٹی کی ناکامی،ٹرمپ فاکس نیوز اور ریپبلکن رہنماؤں پر برس پڑے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر اپنے ردعمل میں پارٹی رہنماؤں اور امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ اب سیاسی مبصر کا کردار ادا کریں گے اور امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کی وجوہات پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ امریکی صدر نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایبٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریپبلکن جماعت کے… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:13 #
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا،ایرانی اسپیکر کا انتخابی نتائج پر ردعمل
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ایران عوامی فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے مہنگائی کے معاشی دباؤ اور اپنے ضمیر کی آواز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت عالمی طاقتوں کے مفادات اور دباؤ کے تحت عوامی خواہشات کے برعکس فیصلے کرتی… مزید پڑھیں
Wednesday, 4 November 2026 – 11:13 #
امریکی وسط مدتی انتخابات: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو برتری
واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے کئی اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی نتائج میں سینیٹ کی 45 نشستیں ڈیموکریٹس جبکہ 36 نشستیں ریپبلکنز کے حصے میں آئی ہیں۔ اسی طرح 218 نشستوں والے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 113 جبکہ ریپبلکنز نے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے ریاست ورجینیا سے دوبارہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی چوتھی… مزید پڑھیں