امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی،سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں برتری حاصل کرلی
سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 53 نشستیں حاصل کیں، جبکہ ری پبلکنز کے حصے میں 42 نشستیں آئیں۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی،سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں برتری حاصل کرلی
امریکا میں 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے ری پبلکنز کو دونوں ایوانوں میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت کے لیے درکار نشستیں جیت لی ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 53 نشستیں حاصل کیں، جبکہ ری پبلکنز کے حصے میں 42 نشستیں آئیں۔
اسی طرح 435 ارکان پر مشتمل ایوانِ نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 225 نشستیں جیت لیں، جبکہ ری پبلکنز 119 نشستیں حاصل کرسکے۔
گورنرز کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس کو برتری حاصل رہی، جہاں انہیں 24 ریاستوں میں کامیابی ملی، جبکہ ری پبلکنز نے 15 نشستیں حاصل کیں۔ مزید 11 ریاستوں میں گورنرز کے انتخابی نتائج کا انتظار تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی اور وہ گزشتہ 11 برس سے ایسی کامیابی کے منتظر تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان نتائج کو اپنی قیادت کے خلاف عوامی فیصلہ یا اپنی ذاتی شکست تصور نہیں کرتے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران ان کی انتظامیہ نے تاریخی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اپنے دورِ صدارت کے ان دو برسوں کو امریکی تاریخ کے بہترین ادوار میں شمار کرتے ہیں۔