امریکی وسط مدتی انتخابات: سینیٹ کی 2نشستوں ، ایوانِ نمائندگان کے 48 حلقوں کے نتائج کاانتظار

ریاستی گورنر کے عہدے کے لیے مقابلے بھی اب تک جاری ہیں۔ یہ مقابلے کنساس اور الاسکا میں ہیں

November 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن : امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بیشتر مقابلوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، تاہم ملک بھر میں کئی مقامات پر ووٹوں کی گنتی اب بھی جاری ہے۔

سینیٹ میں الاسکا اور مسیسیپی کی نشستوں کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ گورنر کے 2 انتخابات، یعنی ریاستی گورنر کے عہدے کے لیے مقابلے بھی اب تک جاری ہیں۔ یہ مقابلے کنساس اور الاسکا میں ہیں۔

ایوانِ نمائندگان میں جہاں تمام نشستوں پر انتخابات ہوئے، 48 حلقوں کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

ابھی تک جن حلقوں کے نتائج کا انتظار ہے ان میں کولوراڈو 5، مونٹانا 1، نیویارک 17، نارتھ کیرولائنا 1، ساؤتھ کیرولائنا 1، ورجینیا 1، الاسکا 1 اور ایریزونا 2 شامل ہیں۔

اس کے ساتھ کولوراڈو 4، فلوریڈا 7، فلوریڈا 9، فلوریڈا 13، فلوریڈا 27، مین 2،مینیسوٹا 1، نیویارک 21 اور اوہائیو 10کے حلقوں کے نتائج کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ورجینیا 5، ایریزونا 1،ایریزونا 6، لوزیانا 6 اور ٹینیسی 9 کے حلقوں کے نتائج کا فیصلہ بھی باقی ہے۔