ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 13 ووٹ مزید درکار

امریکی صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ درکار ہوتے ہیں

November 5, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 13 ووٹ مزید درکار

ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 13 ووٹ مزید درکار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سیاسی بحث شدت اختیار کرگئی ہے، تاہم انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکی صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہونے کی صورت میں اگر تمام ارکان مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیں تب بھی انہیں مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

امریکی آئینی نظام کے تحت صرف سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنا صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کافی نہیں، بلکہ مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں الگ الگ آئینی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی حاصل کر لیتی ہے تو صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم مواخذے کی منظوری اور صدارتی عہدے سے برطرفی کے لیے آئینی تقاضے پورے کرنا لازمی ہوگا۔