غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

ڈیموکریٹ امیدوار آدم حموی نے ری پبلکن حریف گریگ میل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

November 4, 2026 · بام دنیا
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

امریکی ریاست نیوجرسی سے مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ نیوجرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان جبکہ امریکی کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار آدم حموی نے ری پبلکن حریف گریگ میل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

نومنتخب رکنِ کانگریس صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور کم قیمت گھروں کی تعمیر کے حامی ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آدم حموی اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر آدم حموی 2024 اور 2025 کے دوران غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ عراق جنگ کے دوران امریکی فوج میں سرجن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔