ریپبلکن پارٹی کی ناکامی،ٹرمپ فاکس نیوز اور ریپبلکن رہنماؤں پر برس پڑے

اگر ایبٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریپبلکن جماعت کے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹتے تو انہیں انتخابی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

November 4, 2026 · بام دنیا
ریپبلکن پارٹی کی ناکامی،ٹرمپ فاکس نیوز اور ریپبلکن رہنماؤں پر برس پڑے

ریپبلکن پارٹی کی ناکامی،ٹرمپ فاکس نیوز اور ریپبلکن رہنماؤں پر برس پڑے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر اپنے ردعمل میں پارٹی رہنماؤں اور امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ اب سیاسی مبصر کا کردار ادا کریں گے اور امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کی وجوہات پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

امریکی صدر نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایبٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریپبلکن جماعت کے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹتے تو انہیں انتخابی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک سرخ ٹوپی کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر ویٹو کا لفظ درج تھا۔ اس اقدام کو ڈیموکریٹس کے زیرِ کنٹرول آئندہ کانگریس کی جانب سے منظور کیے جانے والے قوانین کو صدارتی اختیار کے ذریعے روکنے کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے فاکس نیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینل اپنے سیاسی پروگراموں میں ڈیموکریٹ رہنماؤں کو مسلسل جگہ دیتا رہا، اس لیے اسے انتخابی نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر انتخابات میں ان کا نام بھی ووٹ کی پرچی پر موجود ہوتا تو ریپبلکن امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے۔