امریکی ریاست الینوائے میں نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی

ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے دی۔ مجموعی طور پر 57 فیصد ووٹ حاصل کیے

November 4, 2026 · بام دنیا
امریکی ریاست الینوائے میں نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی

امریکی ریاست الینوائے میں نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے دی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نبیلہ سید نے مجموعی طور پر 57 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مخالف امیدوار ڈاربی ہلز 43 فیصد ووٹ لے سکیں۔ اس کامیابی کے بعد نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔

نبیلہ سید اس سے قبل 2022 میں الینوائے کی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں اور ریاستی اسمبلی میں شامل ہونے والی پہلی مسلمان خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔

ان کے والدین 1980 کی دہائی میں بھارتی شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق نبیلہ سید کی انتخابی مہم میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ بھی اہم رہا۔ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کے بعد اب سینیٹ تک کا انتخابی سفر کامیابی سے طے کرلیا ہے۔