امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

عبدل السید نے مشی گن سے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔

November 4, 2026 · بام دنیا
امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مسلمان امیدوار عبدل السید نے کامیابی حاصل کرکے امریکی سینیٹ میں پہلی بار مسلمان نمائندے کی حیثیت سے جگہ بنالی ہے۔

رائٹرز کے مطابق عبدل السید نے مشی گن سے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔

کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کے لیے واشنگٹن بھیجنے پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ری پبلکنز نے ان کے نام اور مذہب کو متنازع بنانے کی کوشش کی، تاہم یہ حربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ان سیاستدانوں کے خلاف عوامی فیصلہ ہے جو لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ عبدل السید کے مطابق انہیں شکست دینے کے لیے مشی گن میں سات کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے، لیکن اس انتخاب نے ثابت کیا کہ پیسے کے مقابلے میں سچائی کی جیت ہوتی ہے۔

نومنتخب سینیٹر نے اپنی کامیابی کو تمام امریکیوں کے لیے امید کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مختلف مذاہب اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ان کے بقول یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی ہے جو ایک متحد امریکا پر یقین رکھتے ہیں۔