امریکی ایوانِ نمائندگان میں چار مسلمان امیدوار کامیاب، الہان عمر پانچویں بار منتخب
ریاست مشی گن سے رشیدہ طلیب جبکہ انڈیانا سے آندرے کارسن بھی اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں چار مسلمان امیدوار کامیاب، الہان عمر پانچویں بار منتخب
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں نے ایوانِ نمائندگان کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الہان عمر سمیت چار مسلمان امیدوار کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔
ریاست مینیسوٹا سے ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ری پبلکن حریف جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد وہ ایوانِ نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ان کا انتخابی حلقہ منی ایپلس اور اس کے گردونواح پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب نیوجرسی سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم حماوی پہلی مرتبہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔
ریاست مشی گن سے رشیدہ طلیب جبکہ انڈیانا سے آندرے کارسن بھی اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔
یوں ان انتخابی نتائج کے مطابق الہان عمر سمیت چار مسلمان امیدوار امریکی ایوانِ نمائندگان میں پہنچ گئے ہیں۔