امریکی انتخابات پر چین کا محتاط ردِعمل سامنے آ گیا

چین امریکی قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

November 4, 2026 · بام دنیا
امریکی انتخابات پر چین کا محتاط ردِعمل سامنے آ گیا

امریکی انتخابات پر چین کا محتاط ردِعمل سامنے آ گیا

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد چین کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ چینی حکومت نے امریکی انتخابات کو امریکا کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین امریکی قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطوں اور بات چیت کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔