لڑائی کیوں کر رہے ہیں؟ اس وقت تھانوں میں جانے سے ڈر لگتا ہے، فائل فوٹو
لڑائی کیوں کر رہے ہیں؟ اس وقت تھانوں میں جانے سے ڈر لگتا ہے، فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ، بل جمعہ کو ایوان میں پیش کیا جائےگا

اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پرغور شروع کردیا۔

پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائےگی،سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی۔ ججزکی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سےپیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کےدن بیرسٹر دانیال چوہدری پہلےہی پیش کرچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے،بل کی منظوری کیلیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی،ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججزکی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کیے جانے کی تجویز ہے، سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھانے کے لیے ترمیمی بل 2024ء بطور منی بل لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔