حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال کت ڈاکٹرزکی غفلت کے نتیجے میں زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
حیدرآباد میں محمدرفیق نامی شہری کے ہاں 3 روزقبل نجی اسپتال میں بیٹی پیداہوئی تھی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا۔
بچی کے اہلخانہ گھر لےجاکر اس کی تدفین کررہےتھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی۔ والدین جب بچی کو لے کراسپتال پہنچے توڈاکٹروں نے اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بچی اس وقت سول اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کی غفلت اور سنگین غلطی پراس کے خلاف کاروائی کی جائے۔