بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، فائل فوٹو

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس آ گئے ہیں بالخصوص دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ گئے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اصلاحات کے مرحلے سے ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، حال ہی میں سعودی وزیر سرمایہ کاری پاکستان آئے، یہاں 27 مفاہمت کی یادداشتیں دستخط ہوئی تھیں جن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر تھی، انوسٹمنٹ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ مزید معاہدے ہوئے ہیں، پانچ ایم او یوز پر کام شروع ہو چکا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستی کا رشتہ قائم ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو چکی ہے، 27 ایم او یوز سے بڑھ کر 34 ایم او یوز ہو گئے ہیں، پانچ ایم او یوز پر کام شروع ہو چکا ہے، 600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر نے پاکستان کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا، پاکستانی فنکاروں، مصوروں کو اس نمائش میں مدعو کیا گیا، 1947ء سے اب تک کے پاکستان کے فن اس نمائش میں پیش کیے گئے، نمائش کے انعقاد پر امیر قطر اور ان کی ہمشیرہ کے مشکور ہیں،
اس نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی عزت افزائی ہوئی، دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے پاکستانی فن پاروں کو سراہا، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان غیر روایتی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔