فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا فی تولہ 2500 روپے سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی  ریکارڈ ہوئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 2500 روپے سستا ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہو گئی،دس گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2752 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔